پاکستان - 15 اپریل 2026
پاکستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم متعارف
پاکستان - 15 اپریل 2026
پاکستان میں جنگلی حیات کے تحفظ اور کسانوں کو مالی سہارا دینے کے لیے پہلی مرتبہ لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم متعارف کرا دی گئی ہے، جس کا آغاز خیبرپختونخوا کے علاقے گلیات سے کیا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کو ایک انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت مویشیوں کی باقاعدہ ٹیگنگ کی جائے گی تاکہ کسی بھی نقصان کی صورت میں شفاف طریقے سے دعوے کی تصدیق ممکن ہو سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد تیندووں کے حملوں میں مویشیوں کے نقصان سے متاثرہ کسانوں کو مالی معاوضہ فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ معاشی دباؤ کے باعث جنگلی حیات کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق صرف خنجراب کے علاقے میں 2023 کے دوران مویشیوں پر حملوں کے 499 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2015 سے 2023 کے درمیان انتقامی کارروائیوں میں 6 برفانی تیندوے مارے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انشورنس ماڈل خصوصاً پہاڑی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی کمیونٹیز کے مالی نقصانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور جنگلی حیات کے تحفظ کو بھی فروغ دے گا۔
دیکھیں

