لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ،مزید 2 افراد میں وائرس کی تصدیق

news-banner

تازہ ترین - 15 اپریل 2026

لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے کے دوران لاہور سے 2 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ 

 

لاہورمیں منکی پاکس کےکیسز 24 گھنٹے کے دوران لاہورسےدوافراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی،جن میں ایک مرد اورایک خاتون شامل ہے۔ 

 

میواسپتال میں منکی پاکس سے متاثرہ پانچ مریض زیرعلاج ہیں،لاہورسےرواں برس رپورٹ ہونےوالےکیسز کی تعداد 30 ہوگئی۔ 

 

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ لاہور میں منکی پاکس کا مقامی پھیلاؤ ہورہا ہے،منکی پاکس کے علامات والے افراد قرنطینہ اختیار کریں۔