لبنان پر اسرائیلی حملے امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔ترک صدر

news-banner

دنیا - 15 اپریل 2026

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر جاری حملے علاقائی امن کی امید کے لیے نقصان دہ ہیں۔

 

 ترک صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایران کی جنگ بندی سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے، ترکیہ ایران جنگ بندی میں توسیع، کشیدگی میں کمی اور امریکا ایران مذاکرات کے تسلسل کے لیے کام کر رہا ہے۔

 

 ان کا کہنا ہے کہ مسائل کے باوجود امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے پُرامید ہیں۔