پاکستان کی طرف سے ثالثی کردار قابل تحسین ہے۔چین

news-banner

تازہ ترین - 15 اپریل 2026

چین نے کہا ہے کہ وہ تنازع کے خاتمے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی میں سہولت کاری اور غیر جانبدار و متوازن ثالثی کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف کرتا ہے۔

 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے بدھ کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں یہ بیان دیا۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات آئندہ دو دنوں میں پاکستان میں ہوں گے۔