شہزادی ڈیانا کا نام ایپسٹین اسکینڈل سے جوڑنے کا دعویٰ

news-banner

دنیا - 15 اپریل 2026

برطانوی شاہی خاندان کی مرحوم شخصیت شہزادی ڈیانا کا نام ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا۔ ایک رپورٹ میں شہزادی ڈیانا کو متنازع شخصیت جیفری ایپسٹین کے اسکینڈل سے جوڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی مستند یا براہِ راست ثبوت سامنے نہیں آیا۔ 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون جس نے خود کو متاثرہ قرار دیا ہے، اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مبینہ طور پر ارب پتی بزنس مین محمد الفائد کے پاس بھیجا گیا، جو شہزادی ڈیانا کے قریبی ساتھی اور دودی فائد کے والد تھے۔

 

 خاتون کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کم عمر تھیں اور اس نے الزام عائد کیا کہ جیفری ایپسٹین اس تعلق کو استعمال کرتے ہوئے شاہی خاندان تک رسائی حاصل کرنا چاہتا تھا۔

 

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا اپنی زندگی کے آخری دنوں میں محمد الفائد کے کافی قریب تھیں، جس کے باعث قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں، تاہم کسی بھی معتبر ذریعے نے اب تک ڈیانا اور ایپسٹین کے درمیان براہِ راست تعلق کی تصدیق نہیں کی۔ 

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں اس نوعیت کا کوئی تعلق ثابت ہوتا ہے تو اس کے اثرات شہزادی ڈیانا کے بیٹوں پرنس ولیم اور پرنس ہیری سمیت برطانوی شاہی خاندان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ 

 

ماہرین نے اس معاملے میں احتیاط برتنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مصدقہ دعوؤں کو حتمی حقیقت کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔