امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

news-banner

دنیا - 15 اپریل 2026

امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پینٹاگون آئندہ دنوں میں ہزاروں فوجی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔

 

 امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا خطے میں ہزاروں فوجی بھیجنے کا مقصد ایران پر معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے کی جانب بھیجی جانے والی افواج میں تقریباً 6 ہزار فوجی شامل ہیں۔

 

 امریکی اخبار کے مطابق باکسر ایمفیبیئس گروپ اور میرینز کی جانب سے رواں مہینے کے آخر تک تقریباً 4 ہزار 200 فوجیوں کی آمد متوقع ہے۔

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ اگر جنگ بندی برقرار نہ رہ سکی تو مزید عسکری اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔