تازہ ترین - 15 اپریل 2026
پاکستان پہلی مرتبہ فیفا ای نیشنز لیگ کا حصہ بنے گا۔ محسن گیلانی
کھیل - 15 اپریل 2026
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ فیفا ای نیشنز لیگ کا حصہ بننے جا رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فیفا ای نیشنز لیگ میں شرکت سے متعلق یہ ہمارے لیے تاریخی دن ہے، ابھی ہم نیشنز لیگ میں ہیں ٹارگٹ ہے فیفا ای ورلڈ کپ میں کھیلیں۔
محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ ای گیمنگ کے کلچر کو فروغ ملے گا، ماہر گیمرز سامنے آئیں گے، پاکستان ایونٹ کے لیے ایک باصلاحیت ٹیم بنا رہا ہے، نیشنز لیگ میں مقابلہ بہت سخت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے مقابلوں کا آغاز ہو رہا ہے جو ایک ہفتے جاری رہیں گے، اسی طرح مئی اور جون میں مقابلے ہوں گے۔
محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ ویمن فٹ بال ٹیم نے فیفا فٹ بال سیریز غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ہم بہت سی لیگ شروع کرنے جا رہے ہیں، اس پر کام ہو رہا ہے۔
دیکھیں

