چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنادیا

news-banner

دنیا - 15 اپریل 2026

چین کی ڈرون کمپنی ای ہینگ ایگریٹ نے ایک شاندار لائٹ شو کے دوران بیک وقت 22 ہزار 580 ڈرونز اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

 

 یہ مظاہرہ 3 فروری 2026 کو صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں کیا گیا۔ اس سے قبل مختلف چینی کمپنیاں 11 ہزار اور 15 ہزار سے زائد ڈرونز کے ساتھ ریکارڈ بنا چکی تھیں، لیکن ای ہینگ ایگریٹ نے اے آئی پاورڈ ’سوارم انٹیلیجنس‘ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ہزاروں ڈرونز کو ایک ساتھ کنٹرول کیا اور حیرت انگیز طور پر کوئی تصادم نہیں ہوا۔

 

 لائٹ شو میں تین جہتی چینی لالٹینیں، شہری مناظر اور پیچیدہ ڈیزائنز آسمان پر دکھائے گئے۔ اگرچہ تقریباً 25 ڈرونز اُڑان نہ بھر سکے، باقی یونٹس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کافی تعداد فراہم کی۔ 

 

ماہرین کے مطابق یہ مظاہرہ نہ صرف چین کی ڈرون ٹیکنالوجی میں برتری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ طاقت کے اظہار کا بھی ذریعہ ہے۔