تازہ ترین - 15 اپریل 2026
ترکیہ کے سکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 4 افراد ہلاک، 20 زخمی
دنیا - 15 اپریل 2026
ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے کہرامنمار کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
استنبول سے خبر ایجنسی کے مطابق مقامی گورنر نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک ٹیچر سمیت 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
مقامی گورنر کے مطابق فائرنگ کرنے والا حملہ آور طالب علم بھی مارا گیا ہے، طالبعلم نے فائرنگ میں والد کے پاس موجود ہتھیار کا استعمال کیا۔
مقامی گورنر کے مطابق حملہ آور طالب علم نے اسلحہ اپنے اسکول بیگ میں چھپایا تھا۔
دیکھیں

