تازہ ترین - 15 اپریل 2026
رائلی روسو پی ایس ایل میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی بن گئے
کھیل - 15 اپریل 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔
رائلی روسو پاکستان سپر لیگ میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں، وہ مسلسل دسواں پی ایس ایل ایڈیشن کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقی کرکٹر نے چار سیزن ملتان سلطانز اور 6 میں کوئٹہ کی نمائندگی کی ہے۔ رائلی روسو نے اب تک کھیلے گئے 99 پی ایس ایل میچز میں 2366 رنز بنائے، اپنے پی ایس ایل کیریئر میں رائلی روسو نے تین سنچریاں، گیارہ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
عماد وسیم، بابر اعظم، فخر زمان بھی پی ایس ایل میں 100 میچ کھیل چکے ہیں
دیکھیں

