تازہ ترین - 16 اپریل 2026
وزیراعظم کی روضۂ رسولؐ پر حاضری
پاکستان - 16 اپریل 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسولؐ پر حاضری دے کر ملک و قوم اور امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں کیں، جبکہ دورے کے اگلے مرحلے میں وہ قطر جا کر امیر قطر سے اہم ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے دوران گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا۔
وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور روضۂ رسول ؐ پر حاضری دے کر درود و سلام پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ وزیراعظم کی آمد پر روضۂ رسول ؐ کے دروازے ان کے وفد کے لیے کھولے گئے، جہاں انہوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ زیارت کی۔
دیکھیں

