پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول

news-banner

تازہ ترین - 16 اپریل 2026

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز فنڈز کی مد میں موصول ہوئے ہیں۔

 

سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی وزارت خزانہ سے 15 اپریل کو فنڈ موصول ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

 واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔ 

 

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔