تازہ ترین - 16 اپریل 2026
ایل سلواڈور: بچوں کو بھی عمر قید کی سزا دینے کا قانون منظور
دنیا - 16 اپریل 2026
وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں حکومت نے ایک نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو سنگین جرائم پر عمر قید کی سزا دی جا سکے گی، یہ قانون 26 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صدر نایب بوکیلے کی سخت گیر پالیسیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ملک میں گینگ جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔
نئے قانون کے تحت قتل، دہشت گردی اور زیادتی جیسے جرائم میں ملوث کم عمر افراد کو بھی بالغ مجرموں کی طرح سزا دی جا سکے گی۔ ایل سلواڈور میں مارچ 2022ء سے ہنگامی حالت نافذ ہے جس کے تحت کئی شہری حقوق کو معطل کر دیا گیا ہے اور پولیس و فوج کو وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ اس دوران 90,000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ملک کی تقریباً 1.9 فیصد آبادی جیلوں میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے 2023ء میں اجتماعی مقدمات کی اجازت بھی دی تھی جس کے تحت ایک وقت میں 900 افراد تک کا ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف سمیت کئی عالمی تنظیموں نے اس قانون پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ بچوں کو عمر قید کی سزا دینا ان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے اور اس سے ان کی ذہنی و سماجی نشو و نما متاثر ہو گی
دیکھیں

