تازہ ترین - 16 اپریل 2026
بابر اعظم جس انداز میں کھیل رہے ہیں خوشی ہوئی۔ اوٹس گبسن
کھیل - 16 اپریل 2026
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم جس انداز میں کھیل رہے ہیں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسننے کہا کہ گیل کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بابر اعظم کی ہیں۔
اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم ایک ٹیلنٹڈ بولر ہیں، میری نظر میں سفیان ورلڈ کلاس بولر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستاں میں نوجوان فاسٹ بولرز کافی ٹیلنٹڈ ہیں، نوجوان بولر باسط میں سیکھنے کا بہت جذبہ ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل گیاراں کے 23 ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی زیر کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ زلمی کی پلے آف مرحلے کے لیے راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
دیکھیں

