کھیل - 16 اپریل 2026
ترقی پذیر ممالک قرضوں کے دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ وزیر خزانہ
تازہ ترین - 16 اپریل 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک قرضوں کے دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے ان کی سرمایہ کاری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر باروررز پلیٹ فارم کے اجرا کی تقریب میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ترقی پذیر ممالک شدید قرضہ جاتی دباؤ کا شکار ہیں جہاں بلند شرح سود اور عالمی مالیاتی حالات میں سختی کے باعث ان کی ترقی اور پائیدار نمو کے لیے سرمایہ کاری کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگرچہ داخلی اصلاحات نہایت اہم ہیں اور ان پر عملدرآمد جاری ہے تاہم عالمی مالیاتی نظام میں موجود ساختی رکاوٹیں قرض لینے والے ممالک کے لیے دستیاب پالیسی گنجائش کو محدود کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ باروررز پلیٹ فارم ایک دیرینہ خلا کو پُر کرتا ہے، کیونکہ قرض لینے والے ممالک کے پاس ایسا کوئی مخصوص فورم موجود نہیں تھا جہاں وہ اپنے تجربات کا تبادلہ کر سکیں، ابھرتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کر سکیں اور اپنے اجتماعی مؤقف میں ہم آہنگی پیدا کر سکیں۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے۔
واشنگٹن میں سِٹی میکرو فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران حالیہ تاریخ کے بڑے ترین سپلائی شاکس میں سے ایک ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ موجودہ بحران سے حاصل ہونے والا سبق پیٹرولیم ذخائر کی تعمیر ہے، قابلِ تجدید توانائی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کی مالی معاونت پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا اور پاکستان کے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے اجراء کی تصدیق کی۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاروں کو اقتصادی حکمتِ عملی پر بریفنگ بھی دی۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ حجم میں اضافہ ہوا ہے، لیڈ منیجرز کے انتخاب کے لیے ریکویسٹ فار پروپوزلز 3 شعبوں میں جاری کی جا رہی ہیں، جن میں یورو بانڈز، اسلامی سکوک اور ڈالر میں سیٹل ہونے والا روپے سے منسلک بانڈ شامل ہے، پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کا ہدف مئی مقرر کیا گیا ہے۔
دیکھیں

