دنیا شہری تنصیبات پر حملوں کا نوٹس لے۔ ایرانی صدر

news-banner

تازہ ترین - 16 اپریل 2026

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا کو امریکا اور اسرائیل کے شہری تنصیبات پر حملوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

 

 ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکولوں اور زچگی وارڈز پر حملے انسانی اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات شرمناک ہیں،دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

 

 مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو دہشت گرد کہنے والے خود معصوم افراد کا قتل عام کر رہے ہیں، ایران نے کوئی جرم نہیں کیا اور ہمیشہ امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے۔

 

 ایرانی صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات اور تعمیری تعاون پر یقین رکھتا ہے، ایرانی عوام کا اتحاد دشمن کی سازشوں کی ناکامی کی وجہ بنا، جنگ کے دوران ایرانی ہلال احمر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔