پاکستان - 16 اپریل 2026
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے سیکیورٹی گارڈز کی کروڑوں کی تنخواہوں کی خبروں کی تردید
انٹرٹینمنٹ - 16 اپریل 2026
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے سیکیورٹی گارڈز کی مبینہ کروڑوں روپے ماہانہ تنخواہوں سے متعلق خبروں پر حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
معروف سیکیورٹی کنسلٹنٹ یوسف ابراہیم نے ایک انٹرویو میں ان دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیبریٹیز اور ان کے گارڈز کی اصل آمدن کے درست اعداد و شمار عام طور پر عوام کے سامنے نہیں آتے، اس لیے اس حوالے سے پھیلنے والی کئی خبریں محض قیاس آرائی ہوتی ہیں۔
انہوں نے شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کروڑوں روپے ماہانہ تنخواہ کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
یوسف ابراہیم کے مطابق سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا نہ صرف سیکیورٹی خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ ان کا اپنا کاروبار بھی ہے، اس لیے ان کی آمدن کو صرف تنخواہ سے منسوب کرنا درست نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ عام طور پر سیکیورٹی گارڈز کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 10 سے 12 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے، جبکہ کروڑوں روپے ماہانہ کمانے کی باتیں درست نہیں ہیں۔
دیکھیں

