حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی گیس ٹرانسمیشن لائن میں لیکج کے باعث آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

news-banner

پاکستان - 16 اپریل 2026

ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی مین گیس ٹرانسمیشن لائن میں لیکج کے باعث شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، اور 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

 انڈسٹری کے قریب مین گیس لائن میں لیکج کے باعث اچانک آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ آگ کے باعث قریبی فیکٹریوں اور رہائشی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔

 

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہری پور، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

 

 مزید امدادی کارروائیوں کے لیے ایبٹ آباد اور اٹک سے بھی ریسکیو ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں، اور ریسکیو 1122 کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔