تازہ ترین - 17 اپریل 2026
وفاقی وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات
پاکستان - 17 اپریل 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برادر ملک پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی، ایران پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے، مشرق وسطی تنازعہ کے دیرپا حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ڈائیلاگ ہی میں تنازعات کا حل ہے۔
دیکھیں

