پاکستان - 17 اپریل 2026
افغانستان میں تربیت حاصل کی ،خوارج گروہ کے سرغنہ کا اعترافی بیان
تازہ ترین - 17 اپریل 2026
خوارج گروہ کے سرغنہ عامر سہیل کا اعترافی بیان سامنے آ گیا،خوارج گروہ کے مبینہ سرغنہ عامر سہیل نے اعترافی بیان میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
اعترافی بیان کے مطابق وہ پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کے باعث اس گروہ میں شامل ہوا۔ اس نے بتایا کہ اس نے افغانستان کے صوبے پکتیکا صوبہ کے مرکزی علاقے میں تربیت حاصل کی اور ان تربیتی مراکز کو افغان طالبان کی مکمل معاونت حاصل تھی۔
ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں ہونے والے حملوں میں ملوث رہا۔
اعترافی بیان کے مطابق اس کے داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے بھی روابط تھے۔ اس نے بتایا کہ اسے پشاور علاج کے لیے آتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے مزید دعویٰ کیا کہ اسے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سمیت افغانستان اور دیگر نیٹ ورکس سے مالی معاونت ملتی رہی۔
اس کے مطابق اس کی تنظیم سازی میں 20 سے زائد خارجی دہشت گرد شامل تھے۔
دیکھیں

