دنیا - 17 اپریل 2026
سکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، 8 گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جائے،مریم نواز
تازہ ترین - 17 اپریل 2026
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دیہاڑے سکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے، بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہری کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
دیکھیں

