کاروبار - 17 اپریل 2026
ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع
پاکستان - 17 اپریل 2026
اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جو مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جب کہ درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کی جائےگی۔
سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی اور مارچ کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے99 پیسے مقرر تھا۔
درخواست کے مطابق مارچ میں فی یونٹ فیول لاگت 8 روپے 26 پیسے رہی، پانی سے 23.55 اور مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ درآمدی کوئلے سے 13.80، درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 1.02فیصد، مقامی گیس سے 11.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ مارچ میں جوہری ایندھن سے21.95 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق ہوا سے3.46 فیصد اور سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
دیکھیں

