وزیرِ اعظم شہبازشریف کو کامیاب سفارتکاری پر وزیرِ داخلہ کی مبارکباد، ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

news-banner

پاکستان - 18 اپریل 2026

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران انہوں نے وزیرِ اعظم کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب سہ ملکی دورے پر مبارکباد پیش کی۔

 

 وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ان اہم دوروں سے برادر ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور اقتصادی روابط کو نئی تقویت ملی ہے۔

 

 ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ان کے دوروں کے تناظر میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

 یاد رہے کہ غیرملکی دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کیا ہے۔

 

 اس دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، امیرقطر اور ترک صدرطیب اردوان سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔