دنیا - 18 اپریل 2026
ایئر فرائر میں بنے کھانے صحت کیلئے کتنے مفید؟
تازہ ترین - 18 اپریل 2026
کیا ایئر فرائر میں پکے کھانوں میں روایتی تلنے کے مقابلے کم چکنائی اور کیلوریز ہوتی ہیں؟ ایئر فرائر ایک جدید کچن ڈیوائس ہے، جسے چھوٹا کنویکشن اوون بھی کہہ سکتے ہیں، جو گرم ہوا کی تیز گردش سے بغیر تیل کے کھانا پکانے میں معاون ہے۔
زیادہ تلی ہوئی اشیاء کھانے والے افراد کےلیے ایئر فرائر سے بنے کھانے کو صحت مند متبادل سمجھا جارہا ہے۔ اس بارے میں ماہرین واضح طور پر کہتے ہیں کہ ایئرفرائر خود بخود کھانوں کو صحت مند نہیں بنادیتا بلکہ اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کیا پکارہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ ڈیوائس عام طور پر محفوظ سمجھی جاتی ہے لیکن زیادہ درجہ حرارت پر پکنے سے کھانے میں کچھ کیمیکلز بھی بن سکتے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ناقص ایئر فرائر ماڈلز میں حفاظتی مسائل بھی ہوسکتے ہیں، ہوا میں باریک ذرات کا اخراج بھی ممکن ہے، اسی لیے مناسب صفائی اور وینٹی لیشن ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر ایئر فرائر کھانا پکانے کا مفید ٹول ہے، مگر صحت مند زندگی کےلیے متوازن غذا اور درست انتخاب زیادہ اہم ہے۔
دیکھیں

