مسعود پزشکیان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل

news-banner

دنیا - 19 اپریل 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔ 

 

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نہ جنگ بڑھانا چاہتا ہے اور نہ ہی اس نے کبھی کسی تنازعے کی ابتدا کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ صرف اپنے دفاع کے جائز حق کو استعمال کر رہا ہے۔ 

 

مسعود پزشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران یا اس کے عوام کو ان کے حقوق، خصوصاً جوہری حقوق، سے محروم کریں۔

 

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے اور اس نے بنیادی ڈھانچے، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ایران کو تباہ کرنے اور اسے پیچھے دھکیلنے کی باتیں دشمن کے عزائم کو ظاہر کرتی ہیں۔

 

دوسری جانب ایرانی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ابھی بھی کافی فاصلہ باقی ہے۔ 

 

انہوں نے امریکی ناکہ بندی کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیگر ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں تو ایران کو روکنا ممکن نہیں۔