پاکستان - 19 اپریل 2026
حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، عالمی تجارت کو خطرہ
دنیا - 19 اپریل 2026
یمن کے حوثیوں نے باب المندب آبنائے بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے، جو عالمی بحری تجارت کے لیے نہایت اہم راستہ ہے۔
صنعا میں حوثی حکومت کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنا بند کریں۔
باب المندب دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جو خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملاتی ہے۔
خلیجی ممالک سے یورپ اور ایشیا جانے والے تیل کا بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔
اندازوں کے مطابق عالمی خام تیل کی تقریباً 5 فیصد سپلائی (تقریباً 40 لاکھ بیرل یومیہ) اسی راستے سے منتقل ہوتی ہے۔
اگر اس آبنائے کو بند کر دیا جائے تو عالمی تجارت کا تقریباً 10 فیصد متاثر ہو سکتا ہے۔
یہ بحیرہ احمر کا داخلی دروازہ بھی ہے، جو آگے چل کر نہر سویز کے ذریعے یورپ اور ایشیا کے درمیان تیز اور کم خرچ تجارت کو ممکن بناتا ہے۔
دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز پر سخت کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے، جس کے باعث تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ترجمان کے مطابق یہ کنٹرول اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک امریکا ایران کے جہازوں کی آمد و رفت بحال نہیں کرتا۔
جبکہ پاسداران انقلاب نے بھی واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔
دیکھیں

