پاکستان - 19 اپریل 2026
اسلام آباد سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ
پاکستان - 19 اپریل 2026
اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز 270 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئی۔
یہ پرواز صبح 11 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔
عازمینِ حج کو رخصت کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی اور حجاج کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔
تقریب میں سعودی ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد ال علی اور جوائنٹ سیکریٹری حج محمد بخش سانگی بھی موجود تھے۔
سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ عازمین کے لیے ایک انقلابی سہولت ہے اور ہر حاجی کے لیے یہ لمحہ زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہوتا ہے۔
انہوں نے شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی خدمات کو بھی سراہا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے 36 ہزار اور کراچی سے 29,800 عازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے، جبکہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کو سعودی عرب پہنچنے پر مفت سم فراہم کی جائے گی اور ہر 188 عازمین کے ساتھ ایک تربیت یافتہ ناظم مقرر کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 80 فیصد عازمین اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 95,800 پاکستانی عازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ پہلی بار لاہور سے بھی 30 ہزار عازمین اس منصوبے کا حصہ بنیں گے۔
دیکھیں

