ایران کے ساتھ مقابلہ ابھی ختم نہیں ہوا،اسرائیلی وزیر اعظم

news-banner

تازہ ترین - 20 اپریل 2026

 

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلہ ابھی ختم نہیں ہوا، کسی بھی لمحے نئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔ 

 

نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں ارجنٹائن کے صدر حاوییر ملی سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہیں، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا اور کسی بھی وقت کوئی نئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

 

 یہ اسرائیلی بیانات ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کے اگلے دور میں پاکستان میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے تاکہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے بارے میں بات چیت کی جا سکے۔