پاکستان - 20 اپریل 2026
چینی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفون پر رابطہ
دنیا - 20 اپریل 2026
چین کے صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کے مطابق آمد و رفت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذریعے سے حل کیا جائے۔
واضح رہے کہ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی سے پاکستانی ثالث کو آگاہ کر دیا ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران پُرامن ملک ہے، امریکا نے دکھا دیا کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں، امریکا نے جارحانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے اور جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔
دیکھیں

