تازہ ترین - 20 اپریل 2026
ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس
پاکستان - 20 اپریل 2026
اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران امریکہ مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ایران نے مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
دیکھیں

