سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کی کمی

news-banner

کاروبار - 20 اپریل 2026

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔

 

 آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4900 روپے کی کمی کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 5 لاکھ 1162 روپے ہوگیا ہے۔

 

 ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 201 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے ہوگئی ہے۔ 

 

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 49 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 788 ڈالر فی اونس ہے۔