کینیڈا: 9 ہزار بھارتیوں سمیت 30 ہزار افراد اسائلم کیلئے نااہل

news-banner

دنیا - 21 اپریل 2026

کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے 30 ہزار افراد کو اسائلم کے لیے نااہل قرار دے کر ملک فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

 

 بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے 9 ہزار بھارتیوں سمیت 30 ہزار افراد کو اسائلم کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

 

 بھارتی جریدے کے مطابق کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے متعلقہ افراد میں سے کچھ کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

 

 کینیڈا میں ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگر بھارتی شہری بھی اس نئے قانون سے متاثر ہوں گے۔