پاکستان - 21 اپریل 2026
میچ فکسنگ ، کینیڈین کپتان اور لارنس بشنوئی گینگ کے تعلق کے انکشافات
کھیل - 21 اپریل 2026
ٹی20 ورلڈ کپ میں مبینہ میچ فکسنگ سکینڈل میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوا اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان تعلق کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس وقت ٹی20 ورلڈ کپ میں مبینہ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گروپ اسٹیج میں کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران ہونے والے اس مبینہ فکسنگ اسکینڈل میں لارنس بشنوئی گینگ کا براہِ راست ہاتھ تھا۔
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) نے کینیڈا کے کپتان دلپریت باجوا کے کردار کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ دلپریت باجوا کی کارکردگی سب سے پہلے اس وقت مشکوک قرار دی گئی جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک غیر معمولی اور مہنگا اوور کروایا، اسپاٹ فکسنگ کے شبہات کے بعد اے سی یو نے دلپریت باجوا کے خلاف تحقیقات کیں۔
کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) کی ایک رپورٹ میں براہِ راست لارنس بشنوئی گروپ کو اس سکینڈل سے جوڑا گیا ہے، یہ گروہ کینیڈا میں ایک پُرتشدد مجرمانہ تنظیم کے طور پر دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہی گینگ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے اور اسی نے دلپریت باجوا کو کپتانی تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ نیٹ ورک مخصوص منتظمین اور کھلاڑیوں کو اہم عہدوں پر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔
دیکھیں

