دنیا - 21 اپریل 2026
اسرائیل کے لیے جاسوسی،ایران میں ایک شخص کو پھانسی
دنیا - 21 اپریل 2026
ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی اور جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مسجد کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں 1 شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں منگل کے روز ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے، اس شخص پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس سے منسلک نیٹ ورک کا لیڈر ہونے اور جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران تہران میں ایک مسجد کو آگ لگانے کا الزام تھا۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان پر جاری کردہ بیان میں اس شخص کی شناخت امیر علی میر جعفری کے نام سے کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو تہران کی قلہاک مسجد میں آتشزدگی اور سیکیورٹی مخالف سرگرمیوں کی قیادت کرنے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی سپریم کورٹ نے سزائے موت کو برقرار رکھا اور منگل کو اس پر عمل درآمد کروایا گیا۔
دیکھیں

