پاکستان - 21 اپریل 2026
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف
تازہ ترین - 21 اپریل 2026
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف کر لیا، عبرتناک شکست چھپانے کے لیے مضحکہ خیز بیانات دینے لگے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی غیر پراعتماد باڈی لینگویج اور لڑکھڑاتی آواز نے شکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نےآپریشن سندورمیں ہزیمت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہئے۔
بھارتی چیف آف سٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانا اور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیناہرگزحقیقت پسندانہ مؤقف نہیں، بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔
ماہرین کےمطابق نئے سندورکی بات دراصل اس امر کی غمازی ہےکہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق تکنیکی پہلوؤں اور ٹیکنالوجی کی آڑ میں غیر مؤثر کارکردگی کو چھپانے کی کوشش ایک غیرپیشہ ورانہ، شرمناک اوربزدلانہ طرزِعمل ہے، بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج میں مؤثر ہم آہنگی کافقدان ہی آپریشن سندور میں بھارت کو تاریخی رسوائی کا سبب بنا۔
ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس لیے اس نوعیت کے بیانات خود کو موزوں دکھانے کی ایک ناکام کوشش دکھائی دیتے ہیں، ان بیانات سے واضح ہےکہ بھارت نے آپریشن سندورکی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، مگر کسی بھی مہم جوئی کاجواب پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت، موثراور فیصلہ کن ہوگا۔
دیکھیں

