دنیا - 21 اپریل 2026
ہواوے کا نیا فولڈایبل فون بڑی اسکرین اور طاقتور فیچرز کے ساتھ متعارف
تازہ ترین - 21 اپریل 2026
ہواوے نے اپنا نیا فولڈیبل اسمارٹ فون Huawei Pura X Max متعارف کرا دیا ہے، جو کمپنی کے منفرد پاسپورٹ اسٹائل فولڈایبل ڈیزائن کو مزید بہتر بناتا ہے۔
اس نئے ماڈل میں 5.4 انچ کی بیرونی اور 7.7 انچ کی اندرونی فولڈنگ اسکرین دی گئی ہے، جو LTPO 2.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ 120Hz تک ریفریش ریٹ سپورٹ کرتی ہیں۔
فون پہلے ماڈل کے مقابلے میں بڑا مگر پتلا ہے، جبکہ اس میں اسٹائلس (M-Pen 3 Mini) کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ ہارڈویئر کے لحاظ سے ڈیوائس میں Huawei کا نیا Kirin 9030 Pro چپ سیٹ دیا گیا ہے، جو بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے، جبکہ یہ فون HarmonyOS 6.1 پر چلتا ہے۔
کیمرہ سیٹ اپ میں 50MP مین، 50MP پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو اور 12.5 MP الٹرا وائیڈ لینس شامل ہیں، جبکہ فرنٹ پر دو 8MP کیمرے دیے گئے ہیں۔
بیٹری کے لحاظ سے فون میں 5,300mAh بیٹری دی گئی ہے، جو 66W فاسٹ چارجنگ اور 50W وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
قیمت چین میں قریباً 1,615 ڈالر (4 لاکھ 50 ہزار روپے قریباً) سے شروع ہوتی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں دستیابی کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
دیکھیں

