عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فعال کردار ادا کرے: چینی صدر

news-banner

دنیا - 21 اپریل 2026

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پرامن حل کے لیے سنجیدہ اور مؤثر کوششیں کرے، تاکہ خطے میں استحکام اور امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کی صورتحال کے اثرات صرف مقامی نہیں بلکہ افریقی ممالک تک بھی براہِ راست پہنچ رہے ہیں، یہ بات انہوں نے موزمبیق کے صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی، جس میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور عالمی سطح پر درپیش مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

 

چینی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین ہر مشکل وقت میں افریقی ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔