دنیا - 21 اپریل 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیتالی بیکر سے ملاقات، ایران امریکا جنگ بندی میں توسیع پر تبادلہ خیال
پاکستان - 21 اپریل 2026
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور نیتالی اے بیکر سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہیں، لہٰذا دونوں فریقین بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس اہم ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اسلام آباد میں ہونے والے پاک-امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور نیتالی اے بیکر سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہیں، لہٰذا دونوں فریقین بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس اہم ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اسلام آباد میں ہونے والے پاک-امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امریکی عہدیدار پر واضح کیا کہ پاکستان خطے میں استحکام کا خواہاں ہے اور امریکا و ایران کو چاہیے کہ وہ سفارت کاری کو ایک اور موقع دیں تاکہ جنگ کے بادل چھٹ سکیں۔
امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن کے فروغ اور فریقین کے درمیان بات چیت کی سہولتکاری کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے اور دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی کوششوں سے اسلام آباد میں امن مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی ونس اور ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کی شرکت کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
دیکھیں

