انٹرٹینمنٹ - 21 اپریل 2026
سعودی عرب کی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ
دنیا - 21 اپریل 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
دیکھیں

