ایران امریکا مذاکرات کا ممکنہ دوسرا دور، ریڈ زون میں دفاتر کل بھی بند رہیں گے

news-banner

پاکستان - 21 اپریل 2026

ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر ریڈ زون میں ہر قسم کی آمد و رفت مکمل بند ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے، اسکولوں اور دفاتر کی بندش 21 اپریل تک کی گئی تھی تاہم اس میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی جس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔

 

 فول پروف سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون میں تمام نجی و سرکاری اسکول، دفاتر بند ہیں جبکہ دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 کابینہ ڈویژن نے گھر سے کام کرنے کی سہولت میں مزید ایک روز کی توسیع دیتے ہوئے ملازمین کو 22 اپریل کو بھی گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

 

نوٹی فکیشن میں ملازمین کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہی رہیں اور باضرورت شارٹ نوٹس پر حاضری کو یقینی بنائیں جس کے باقاعدہ احکامات جاری کیے جائیں گے۔