مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ایران

news-banner

دنیا - 21 اپریل 2026

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 

 

ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سمندر میں بحری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کیلئے دو ایرانی بحری جہازوں کے خلاف اقدام کیا۔

 

دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس ایران سے بات چیت کیلئے ابھی واشنگٹن سے روانہ نہیں ہوئے ہیں، وہ ابھی اضافی پالیسی میٹنگز میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

 اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے پاکستان میں مذاکرات میں واپسی کے اشارے دے دیے۔ پاکستان کی قیادت میں ثالثوں کو تصدیق ملی ہے کہ اعلیٰ مذاکرات کار اسلام آباد پہنچیں گے۔