پاکستان - 22 اپریل 2026
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔امریکی وزیر خزانہ
تازہ ترین - 22 اپریل 2026
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ محض دنوں کی بات ہے کہ خارگ جزیرے میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوجائے گی اور تیل کے ایرانی کنویں پیداوار بند ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی میری ٹائم تجارت میں رکاوٹ ڈالنا ایرانی حکومت کی بنیادی آمدنی کو ہدف بنانا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ اکنامک فیوری یعنی معاشی قہر برقرار رکھے گا تاکہ فنڈز پیدا کرنے، انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ایران کی صلاحیت کو منظم انداز سے کمزور کیا جائے۔
سکاٹ بیسینٹ نے خبردار کیا کہ کوئی بھی شخص یا جہاز ایران سے خفیہ تجارت یا فنانس میں پایا گیا تو اس پر امریکی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ اسکاٹ بیسینیٹ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایرانی حکومت کے فنڈز کو منجمد ایرانی عوام کی جانب سے کررہا ہے۔
دیکھیں

