پاکستان - 22 اپریل 2026
ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ۔ایرانی سرکاری میڈیا
تازہ ترین - 22 اپریل 2026
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔ مشیر سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔ ایرانی پالیمنٹ کے سپیکر قالیباف کے مشیر نے مزید کہا ہے کہ ناکا بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی کارروائی سے دیا جانا چاہیے۔
مشیر ایرانی پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان وقت حاصل کرنے کی چال ہے تاکہ اچانک حملہ کر سکے۔
دیکھیں

