الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

news-banner

پاکستان - 22 اپریل 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز (EV) کے فروغ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ای وی پالیسی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ای وی سیکٹر میں جاری اقدامات کو تیز کیا جائے تاکہ ایندھن کی درآمدی لاگت میں کمی، ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

 وزیراعظم آفس کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں الیکٹرک بائیکس اور رکشہ سازی کے لیے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس جاری ہو چکے ہیں، جبکہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

 

 وزیراعظم نے کم آمدنی والے افراد کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر سبسڈی کی شفاف تقسیم یقینی بنانے اور اسکیم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

 بریفنگ کے مطابق آئندہ پانچ برسوں میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے قریباً 4.5 ارب ڈالر تک ایندھن کی بچت متوقع ہے۔