کاروبار - 22 اپریل 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1576 پوائنٹس کی کمی
کاروبار - 22 اپریل 2026
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 314 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 841 پوائنٹس پر آگیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 576 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 25 ارب 66 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار 457 روپے مالیت کے 35 کروڑ 80 لاکھ 34 ہزار 849 شیئرز کا لین دین ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب ہنڈرڈ انڈیکس 959 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دیکھیں

