کاروبار - 22 اپریل 2026
لاہور اور اسلام آباد کا فضائی رابطہ 5سال بعد بحال، فلائی جناح کی پروازوں کا آغاز، شیڈول جاری
پاکستان - 22 اپریل 2026
لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی رابطہ 5سال بعد بحال ہوگیا ہے، فلائی جناح نے روزانہ 2 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
یکم مئی سے شروع ہونے والی یہ سروس جدید ایئربس A320 طیاروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس میں پرواز کا کل دورانیہ صرف 45 منٹ ہوگا۔
فلائی جناح کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے پہلی پرواز (9P734) صبح 7:10 بجے روانہ ہو کر 7:55 بجے لاہور پہنچے گی، جبکہ دوسری پرواز (9P750) شام 5:00 بجے روانہ ہو کر 5:45 بجے لاہور اترے گی۔
واپسی کے سفر کے لیے لاہور سے پہلی پرواز (9P735) صبح 8:35 بجے روانہ ہوگی اور 9:20 بجے اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ دوسری پرواز (9P751) شام 6:25 بجے لاہور سے اڑان بھرے گی اور 7:10 بجے وفاقی دارالحکومت لینڈ کرے گی۔
پرواز کا کرایہ فی سواری 9ہزار 999 روپے ہوگا۔ دونوں شہروں کے درمیان روزانہ 2 پروازوں کی یہ سہولت مسافروں کو اپنی کاروباری اور نجی مصروفیات کے مطابق سفر کے انتخاب میں لچک فراہم کرے گی۔
دیکھیں

