ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے،امریکی صدر

news-banner

دنیا - 22 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔

 

 نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے اچھی خبر ہے، 36 سے 72 گھنٹوں کے اندر مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے، مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔ 

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے، فوج کو ہرممکن صورتحال سے نمٹنے کی بھی ہدایت کی ہے، جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھا رہے ہیں جب تک ایران تجاویز پیش نہیں کردیتا۔

 

 واضح رہے کہ رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

 

 امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا پاکستان کی درخواست پرحملے روک رہے ہیں،جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی ،جب تک ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔

 

 ایران کی حکومت اس وقت کمزور اور تقسیم ہے،ایران پر حملے نہیں کررہے،ناکہ بندی برقرار رہے گی،فوج کو ہرقسم کی تیاری کی بھی ہدایت کی ہے۔ 

 

وزیراعظم شہباز شریف نےجنگ بندی میں توسیع کی ہماری درخواست کوقبول کرنے پرصدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا،کہاپاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔