کاروبار - 22 اپریل 2026
جنگ بندی غیر معینہ مدت نہیں، 3 سے 5 دن کیلئے کی گئی ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
دنیا - 22 اپریل 2026
امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی غیر معینہ مدت کےلیے نہیں صرف 3 سے 5 دن کےلیے کی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا ایران کو تجویز پیش کرنے کے لیے محدود وقت دینے کا منصوبہ ہے، ٹرمپ ڈیل کو جلد سے جلد فائنل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ ڈیڈ لائن کا پریشر ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کرے گا۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے حق میں نہیں، امریکا ایران کو مذاکرات میں مزید تاخیر کا موقع نہیں دینا چاہتا۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ کی جنگ میں توسیع معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کو ظاہر کرتی ہے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران پر دباؤ برقرار رکھےگی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ طویل ناکہ بندی عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں، جنگ بندی میں تب تک توسیع کر رہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔
ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے، میں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکا بندی جاری رکھے اور ہر لحاظ سے تیار رہے۔
دیکھیں

