کاروبار - 22 اپریل 2026
پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کا عمل تیز، متعدد اہم بل کثرتِ رائے سے منظور
پاکستان - 22 اپریل 2026
لاہور: پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج کے اجلاس میں 23 میں سے 7 بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔
اسمبلی نے اسٹامپ (ترمیم) بل 2026 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، اس کے علاوہ پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی (ترمیم) بل 2026 بھی ایوان سے منظور ہو گیا۔
اجلاس کے دوران صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) بل 2025 کو بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا، جس کے بعد صوبے میں ٹریفک اور گاڑیوں سے متعلق قوانین میں مزید بہتری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی (ترمیم) بل 2026 اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز(ترمیم) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
اسی طرح پنجاب محفوظ علاقے (ترمیم) بل 2026 اور جنگلات (ترمیم) بل 2026 بھی ایوان سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔
منظور ہونے والے بلز صوبے میں انتظامی امور، ماحولیات، سکیورٹی اور سائنسی تحقیقات کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایجنڈا مکمل ہونے پر ملتوی کر دیا، اجلاس ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے جمعرات صبح 11 بجے تک ملتوی کیا۔
دیکھیں

