کاروبار - 23 اپریل 2026
امریکی افواج نے بحرِہند سے ایرانی تیل لے جانے والا جہاز تحویل میں لے لیا، ویڈیو جاری
دنیا - 23 اپریل 2026
امریکی افواج نے بحر ہند میں ایک بحری جہاز قبضے میں لے لیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ جہاز میں ایرانی تیل لے جایا جا رہا تھا، امریکی فوج نے جہاز Majestic X کی تلاشی لی، کارروائی بحرِ ہند میں انڈو پیسفک کمان نے کی۔
امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ ایران کو معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے، چاہے انہیں کہیں سے بھی آپریٹ کیا جارہا ہو، محکمۂ جنگ سمندر میں غیر قانونی عناصر اور انکے جہازوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی پانیوں کو پابندیوں کا شکار عناصر کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
دیکھیں

